ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ طیارے کی سمندری تلاش کا کام ختم

اس طیارے کی تلاش میں مصروف چین، ملائیشیا اور آسٹریلیا کی مشترکہ ایجنسی کے سڈنی میں قائم رابطہ دفتر کی جانب سے آج منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ بیس ہزار مربع کلومیٹر کی لا حاصل تلاش کے بعد اب یہ عمل باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے

653238
ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ  طیارے کی سمندری تلاش کا کام ختم

کوالالمپور بجنگ   کے درمیان پرواز کرنے  والے  اور سن 2014 میں  بحر اقیانوس  میں لاپتہ  ہو جانے والے   ملائیشین  ائیر لائین کے 370  کی تلاش   کے کام کو تین سال  کے بعد  روک دیا گیا ہے۔

اس طیارے کی تلاش میں مصروف چین، ملائیشیا اور آسٹریلیا کی مشترکہ ایجنسی کے سڈنی میں قائم رابطہ دفتر کی جانب سے آج منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ بیس ہزار مربع کلومیٹر کی لا حاصل تلاش کے بعد اب یہ عمل باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ملائیشین ایئرلائن کی یہ پرواز کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوئی تھی اور اس پر 239 افراد سوار تھے۔



متعللقہ خبریں