داؤس سربراہی اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کی اعلیٰ شخصیات شریک ہونگی

داؤس اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے تین ہزار سیاستدان اور بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

652355
داؤس سربراہی اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کی اعلیٰ شخصیات شریک ہونگی

عالمی اقتصادی فورم کا  روائتی داؤس سربراہی اجلاس  کل شروع ہو رہا ہے ۔

داؤس اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے تین ہزار سیاستدان اور بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

 سوئٹزر لینڈ کےقصبے داؤس میں 17 تا 20 جنوری ہونے والے فورم میں ترکی سے نائب وزیر اعظم مہمت شمشک اور وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی  شرکت کریں گے ۔  " حساس اور ذمہ دارانہ قیادت " نامی اجلاس میں شام کے بحران  اور دیگر علاقوں میں جاری جھڑپوں سمیت اہم مسائل کا جائزہ لیا جائے گا ۔امسال سربراہی اجلاس میں عالمی تعاون کو مستحکم بنانے ، اقتصادیا ت کو جانبر کرنے ،کیپٹلزم میں تبدیلی اور چوتھے انڈسٹریل انقلاب کی تیاری جیسے موضوعات شامل ہیں ۔

 عالمی اقتصادی فورم نے اس سال کے لیے 86 افراد کو نوجوان عالمی لیڈر  قرار دیا ہے ۔  ان میں ترکی کے میک کنسے کے حصہ دار بینگی کورکماز اور ٹرینڈ یول نامی انٹر نیٹ سے شاپنگ سائٹ کی بانی  دیمیت متلو بھی شامل ہیں ۔

متعللقہ خبریں