برازیل: قیدیوں کی بغاوت 10 افراد ہلاک
بغاوت جیل کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے شروع ہوئی اور تا حال اس پر قابو نہیں پایا جا سکا
651681
برازیل کے صوبے رئیو گرینڈ ڈو نورٹے میں ایک جیل کے قیدیوں نے بغاوت کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق بغاوت جیل کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے شروع ہوئی اور تا حال اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
کثیر تعداد میں پولیس اور اسپیشل فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
رئیو گرینڈ ڈو نورٹے صوبے کی وزارتِ انصاف و شہریت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 620 افراد کی صلاحیت والی جیل میں 83 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے برازیل کی جیلوں میں بغاوتیں شروع ہوئیں اور اب تک ان بغاوتوں میں 100 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برازیل کی حکومت نے شمالی صوبوں کی جیلوں میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فوجی یونٹوں کو جیلوں کے قریب متعین کر دیا ہے۔