امریکہ روس پر پابندیوں کو ختم کرسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سڑیٹ  جرنل  اخبار   سے انٹرویو میں  امریکہ کے روس اور چین کے ساتھ  قائم  کیے جانے والے نئے تعلقات کے حوالے سے  اعلانات  کیے

651242
امریکہ روس پر پابندیوں کو ختم کرسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ   روس کے ساتھ خیر سگالی تعلقات  کے قیام کی صورت میں  اس پر عائد کردہ پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سڑیٹ  جرنل  اخبار   سے انٹرویو میں  امریکہ کے روس اور چین کے ساتھ  قائم  کیے جانے والے نئے تعلقات کے حوالے سے  اعلانات  کیے۔

بیس جنوری کو  صدارتی عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا تھا  کہ"   امریکہ  کی   روس پر عائد پابندیاں  مزید  کچھ مدت تک جاری رہیں گی،  تا ہم اگر  آپ کے تعلقات  خوشگوار ہیں اور روس   درحقیقت ہمارے ساتھ تعاون کرتا ہے   تو ہم کیونکر   اس پر پابندیاں عائد کریں؟"

تائیوان کو  عوامی جمہوریہ چین کے ہی ایک  علاقے کی نظر سے قبول   کرنے والے امریکہ کے "واحد چین" پالیسیوں پر  جائزے پیش کرنے  والے  ٹرمپ نے بتایا کہ    چین کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  اگر   چین کی  تجارتی  سرگرمیوں اور عمل درآمد میں  تبدیلیاں نہ آئیں تو پھر ہم ' واجد چین' کی پالیسی    سے  وابستگی کو ختم بھی کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں