امریکہ سے یورپ کو اسلحہ کی وسیع پیمانے پر منتقلی شروع

یہ عمل  متحدہ امریکہ کے "اٹلانٹک حل آپریشن"  کے دائرہ کار میں  کیا جا رہا ہے

646357
امریکہ سے یورپ کو اسلحہ کی وسیع پیمانے پر منتقلی شروع

متحدہ امریکہ  نے نیٹو  کے  مشرقی یورپ میں واقع  فوجی اڈوں کو    ایک بڑی تعداد میں  فوجی  سازو سامان  کی  ترسیل شروع کر دی ہے۔

سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے  کے  بعد سے   ابتک   امریکہ  سے   سب سے زیادہ مقدار میں  اسلحہ  کی   منتقلی  جرمنی  کو  سرانجام دی جا رہی ہے۔

اس  ضمن میں  اولین طور پر   سینکڑوں  ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان    جرمنی   کے شمالی علاقہ جات کو پہنچا ہے۔

فوجی سازو سامان کے علاوہ  چار ہزار  امریکی  فوجیوں  کی بھی یورپ میں تعیناتی کی جائیگی۔ جو کہ پولینڈ، بالٹک ممالک، بلغاریہ، رومانیہ اور جرمنی میں فرائض  ادا کریں  گے۔

واضح رہے کہ  یہ عمل  متحدہ امریکہ کے "اٹلانٹک حل آپریشن"  کے دائرہ کار میں  کیا جا رہا ہے۔

نیٹو کے بعض دیگر ممالک بھی  مشرقی   یورپ میں اپنے وجود  میں اضافہ کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں