جونیئرلادن بھی امریکہ کی بلیک لسٹ میں

امریکہ نے القاعدہ کے  لیڈراسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو بھی امریکہ اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے

645452
جونیئرلادن بھی امریکہ کی بلیک لسٹ میں

امریکہ نے القاعدہ کے  لیڈراسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو بھی امریکہ اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

خبر  کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سن 2011 میں پاکستان میں ایک مبینہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن امریکہ اور عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

 اسی خطرے کے پیش نظر اسے بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ اُسے بھی مالی اور قانونی پابندیوں کا سامنا کیا جاسکے۔

اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔ گزشتہ سال  اگست میں القاعدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حمزہ بن لادن اس کا اہم رکن ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گرد حملوں کی بات کی تھی۔

 گزشتہ سال بھی  اس  نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں