بھوکے کی شکم سیری رضائے الہی کا وسیلہ ہے: ہاشمی

کینیڈا کے شہر مونٹریال   میں واقع ایک ریستوران کے  مسلمان مالک یحیی ہاشمی  مفلس اور محتاج افراد کو  بلا معاوضہ کھانا کھلانے کی پیشکش کرتے ہیں

644526
بھوکے کی شکم سیری رضائے الہی کا  وسیلہ ہے: ہاشمی

 کینیڈا کے شہر مونٹریال   میں واقع ایک ریستوران کے  مسلمان مالک محتاجوں  کو  مفت کھانا کھلانے  کی نیکی جاری رکھےہوئے ہیں۔

 یہ ایک چھوٹا سا ریستوران ہے  جس کے مالک  یحیی ہاشمی  مفلس اور محتاج افراد کو  بلا معاوضہ کھانا کھلانے کی پیشکش کرتے ہیں ۔

ہاشمی نے اپنے ریستوارن کے دروازے پر انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں عبارتیں درج کر رکھی ہیں کہ اس  جگہ سے محتاج   افراد کو کھانا مفت تقسیم کیا جاتا ہے  جو کہ ان کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔

 اس خیر خواہ شخصیت نے  بتایا ہے کہ بعض اوقات ریستوران آنے والے دیگر افراد  بھی اس نیکی میں حصہ لیتے ہیں  اور میں یہ  نیک کام  بلا  نسلی ولسانی امتیاز ، رضائے الہی   کی خاطر  جاری رکھوں گا۔

 



متعللقہ خبریں