جمہوریہ چیک: شہریوں کو مسلح کرنے کو آئینی شکل دی جا رہی ہے

برلن اور نائس  میں ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کی وجہ سے جمہوریہ چیک ایسی قانونی اصلاحات کرنے کا خواہش مند ہے کہ جن کی مدد سے اس کے شہری اپنا  فوری اور موثر دفاع کر سکیں۔ وزیر داخلہ میلان چووا نیک

643029
جمہوریہ چیک: شہریوں کو مسلح کرنے کو آئینی شکل دی جا رہی ہے

جمہوریہ چیک میں دہشتگردی کے خلاف  شہریوں کو مسلح کرنے کو آئینی شکل دی جا رہی ہے۔

جمہوریہ چیک کے وزیر داخلہ میلان چووا نیک نے کہا ہے کہ برلن اور نائس  میں ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کی وجہ سے جمہوریہ چیک ایسی قانونی اصلاحات کرنے کا خواہش مند ہے کہ جن کی مدد سے اس کے شہری اپنا  فوری اور موثر دفاع کر سکیں۔

چووا نیک نے کہا ہے کہ اس طرح دہشتگردی کے کسی حملے کی صورت میں جمہوریہ چیک کے شہری سکیورٹی فورسز کی مدد کریں گے اور یہ اطلاق ملک میں داخلی امن اور سکیورٹی  کی فضاء پیدا کرے گا۔

واضح رہے کہ 10 ملین آبادی والے ملک جمہوریہ چیک میں 8 لاکھ افراد کے پاس باقاعدہ  لائسنس کے ساتھ ذاتی اسلحہ موجود ہے۔



متعللقہ خبریں