طیارے کا بلیک بکس  مل گیا

روس کی وزارت دفاع  نے اتوار کے روز بحر اسود کے اوپر گرنے والے  Tu-154 طیارے کا بلیک بکس  ملنے کا اعلان کر دیا

638779
طیارے کا بلیک بکس  مل گیا

روس کی وزارت دفاع  نے اتوار کے روز بحر اسود کے اوپر گرنے والے  Tu-154 طیارے کا بلیک بکس  ملنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کے پریس میں شائع  ہونے والی خبر کے  مطابق صبح کے وقت ساحل سے ایک ہزار 700 میٹر کے فاصلے پر اور سمندر میں 17 میٹر کی گہرائی  سے طیارے کا بلیک بکس ملا ہے۔

اطلاع کے مطابق بلیک بکس کو تفتیش و تحقیق کے لئے جلد ہی ماسکو روانہ کر دیا جائے گا۔

علاقے سے طیارے کے دیگر ٹکڑے بھی ملے ہیں اور تلاش  وبچاو کا کام بغیر وقفے کے جاری ہے اور اس دوران مزید 12 لاشوں تک رسائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو سے پرواز لینے والے  Tu-154 طیارے نے سوچی سے ایندھن  لینے کے بعد شام جانا تھا۔

طیارے میں  روسی فوجی بینڈ کے اراکین سوار تھے جو شام میں روس کی ہیمیم بیس  پر نئے سال کا کانسرٹ دینے کے لئے جا رہے تھے۔



متعللقہ خبریں