کیمرون: خود کش بم حملہ 2 ہلاک 5 زخمی

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے کے پیچھے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا ہاتھ ہے

637463
کیمرون: خود کش بم حملہ 2 ہلاک 5 زخمی

کیمرون کے شہر مورا میں کرسمس کی خریداری  کے لئے لگائے گئے بازار میں خود کش حملے کے نتیجے میں ایک عورت اور ایک یونیورسٹی کے طالبعلم سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک  پولیس اہلکار کے مطابق حملہ آور کی مشکوک حرکات کی وجہ سے کچھ دیر تک اس کا تعاقب کرنے کے بعد اسے رُکنے کی وارننگ دی گئی۔

پولیس کی وارننگ سے حواس باختہ ہو کر حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا  دیا۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے کے پیچھے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ بوکو حرام نے اس سے قبل بھی نائیجیریا کی سرحد سے 30 کلو میٹر کی مسافت پر  واقع شہر مورا پر حملہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں