دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کو دہچکہ

صفر کیمپ نامی  یہ کیمپ سامبیسا جنگلات میں دہشت گردوں کی آخری پناہ گاہ تھا۔ محمدو بخاری

637348
دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کو دہچکہ

نائیجیریا میں 20 ہزار افراد کی ہلاکت اور لاکھوں کے گھر سے بے گھر ہونے کا سبب بننے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کو دہچکہ۔

نائیجیریا کے صدر محمدو بخاری  نے بوکو حرام کے مرکزی کیمپوں میں سے ایک پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بخاری نے کہا کہ صفر کیمپ نامی  یہ کیمپ سامبیسا جنگلات میں دہشت گردوں کی آخری پناہ گاہ تھا۔

حالیہ چند ہفتوں سے نائیجیریا کی فوج  کے علاقے میں جاری  آپریشنوں  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد   اطراف کے علاقوں کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے بھی  محتاط ہونے کی  اپیل کی۔

واضح رہے کہ بوکو حرام نے گذشتہ سال دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن   داعش کی طرف سے   اپنے طے کردہ دہشتگرد  کو بوکو حرام کا سربراہ بنانے پر دہشت گرد تنظیم کے اندر رخنے پڑ گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق سامبیسا کے کیمپ  پر قبضے کے باوجود دہشتگرد تنظیم  ملک میں خود کش حملے کر رہی ہے کیوں کہ سامبیسا کا کیمپ بوکو حرام کا واحد مرکز نہیں  تھا۔



متعللقہ خبریں