مجھے ہرانے میں روس کا ہاتھ ہے: کلنٹن

سابق  امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے حالیہ امریکی صدارتی انتخاب میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری مبینہ طور پر روسی مداخلت کو قرار دیا ہے

632384
مجھے ہرانے میں  روس کا ہاتھ ہے: کلنٹن

سابق  امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے حالیہ امریکی صدارتی انتخاب میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری مبینہ طور پر روسی مداخلت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پوٹن ان کے خلاف "ذاتی شکایت" رکھتے تھے۔

گزشتہ ماہ کے انتخاب میں اپنی شکست کے بعد عمومی طور پر منظر عام سے دور رہنے والی کلنٹن نے حال ہی میں   یہ بیان نیویارک سٹی میں اپنی مہم کے لیے عطیات دینے والوں سے خطاب میں دیا۔

اس تقریر کا احوال سب سے پہلے اخبار "دی نیویارک ٹائمز" نے شائع کیا جس کے مطابق کلنٹن کا کہنا تھا کہ صدر پوٹن نے ذاتی طور پر ہمارے انتخابی عمل، ہماری جمہوریت کے خلاف خفیہ سائبر حملوں کی ہدایت  دیں  کیونکہ انھیں مجھ سے ذاتی طور پر شکایت تھی۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے بھی یہ کہہ چکی ہے کہ مبینہ طور روس  نواز ہیکرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹرز پر حملہ کر کے کلنٹن کی صدارتی مہم کے بارے میں ایسی ای میلز چرا کر افشا کیں جس کا بظاہر مقصد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح دلانا تھا۔

 واضح رہے کہ  روس   نے ان الزامات کو "مضحکہ خیز اور بے تکا" قرار دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں