البغدادی کو پکڑواو ،ڈھائی کروڑ ڈالر انعام پاو: امریکی محکمہ خارجہ

امریکہ نے داعش کے   سرغنہ ابو بکر البغدادی کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کی رقم دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے

632301
البغدادی کو پکڑواو ،ڈھائی کروڑ ڈالر انعام پاو: امریکی محکمہ خارجہ

امریکہ نے داعش کے   سرغنہ ابو بکر البغدادی کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کی رقم دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ریوارڈ فور جسٹس پروگرام نے  گزشتہ روز انعام کی رقم میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغدادی امن کے لیے خطرے کا باعث ہے جن خطرات میں حالیہ برسوں کے دوران خاصا اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انعام کسی کو بھی دیا جا سکتا ہے جو اس شدت پسند کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع دے جس سے اُس کی گرفتاری عمل میں آسکے اور اُسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

محکمہ خارجہ کے بقول البغدادی کے زیر اثر دولت اسلامیہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار رہا ہے جس میں جاپان، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے متعدد  شہری یرغمالیوں کا وحشیانہ قتل شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش اپنی خودساختہ خلافت کی حدود سے باہر دہشت گرد حملے کر گزرا ہے یا اس کا حکم دیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں