انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب

اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے حلف اٹھا لیا ہے ۔

629240
انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل  منتخب

 اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے حلف اٹھا لیا ہے ۔

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز نے اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کا حلف اٹھالیا ہے اور وہ یکم جنوری 2017 سے 5 سال کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز نے اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ انٹونیو گوٹریز نے اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے ۔گوٹریزسے حلف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جان ولیمز ایشے نے لیا۔ حلف لینے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انٹو نیو گوٹریز نے دنیا بھر میں قیام امن اور تنازعات کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ جب کہ حلف برداری کے موقع پر جنرل اسمبلی کے 193 اراکین نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بان کی مون کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے  کہ گوٹریس اس سے قبل پرتگال کے وزیر اعظم  کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔  انھوں نے 2005 سے لیکر 2015 تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے فرائض بھی ادا کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں