ٹرمپ کی جیت میں روس کا ہاتھ ہونے کا دعوی

سی آئی اے  کا  کہنا ہے کہ  روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کرتے  ہوئے  ڈونلڈ ٹرمپ کو  ہیلری کلنٹن پر سبقت   دلانے میں  اہم کردار ادا کیا

627477
ٹرمپ کی جیت میں روس کا ہاتھ ہونے کا دعوی

 

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے  انکشاف کیا ہے کہ  سی آئی اے  نے امریکی حکام کو بتایا ہے کہ یہ  چیز   پوری طرح  عیاں  ہے کہ حالیہ امریکی  صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو  کامیاب کروانا  روس کا اولین مقصد تھا۔

سی آئی اے  کا  کہنا ہے کہ  روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کرتے  ہوئے  ڈونلڈ ٹرمپ کو  ہیلری کلنٹن پر سبقت   دلانے میں  اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ صدرِ امریکہ  براک اوباما نے الیکشن کے دوران روسی مداخلت کی تحقیقات پر مبنی   کانگریس  کے  شدید مطالبے  پر صدارتی انتخابات کے دوران ہونے والے سائبر حملوں کی تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ادھر  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دعووں  کو مسترد  کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن جتوانے میں روسی مدد کی بات کرنے والے وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ صدام حسین نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارجمع کر رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات تاریخ کی سب سے بڑی الیکٹورل کالج فتح کے ساتھ کافی پہلے ختم ہو چکے ہیں لہذا امریکا کو ایک بار پھر سے عظیم بنانے کے لئے آگے چلا جائے۔

سائبر حملوں کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیکنگ روس سے بھی ہو سکتی ہے، چین سے بھی اور نیو جرسی میں بیٹھ کر بھی کوئی شخص ہیکنگ کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں