ہم حلب کے موضوع پر سمجھوتے کے قریب ہیں: سرگے ریابکوف

میں توقعات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ ہم حلب کے موضوع پر سمجھوتے پر پہنچنے کے قریب ہیں۔ سرگے ریابکوف

626352
ہم حلب کے موضوع پر سمجھوتے کے قریب ہیں: سرگے ریابکوف

شام میں اسد انتظامیہ کی شدید بمباری کی زد میں آئے ہوئے شہرحلب کے مشرق سے پہلا بڑے پیمانے کا انخلاء  عمل میں آیا۔

بین الاقوامی ریڈ کراس تنظیم نے تقریباً 150 شہریوں کو شہر کے مغرب میں بھیج دیا ہے۔

ریڈ کراس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق الراضی اور ابن خلدوں ہسپتالوں سے 118 مریضوں کو شہر کے مغرب میں محفوظ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عورتوں اور بچوں سمیت 30 سے زائد شہریوں کو بھی شہر کے مغرب میں واقع  پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

15 نومبر سے لے کر اب تک فضاء اور زمین سے جاری شدید بمباری کے نتیجے میں مخالفین   کو مشرقی حلب کے دو تہائی سے محروم ہونا پڑا ہے۔

اس دوران  روس کے  نائب وزیر خارجہ  سرگے ریابکوف نے کہا ہے کہ ہم حلب کے موضوع پر واشنگٹن کے ساتھ سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

انہوں  نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں حلب کی صورتحال پر معلومات کا بھاری تبادلہ کیا گیا۔ علاقے کی صورتحال میں  ہر گھنٹے   میں تبدیلی ہونے اور  سمجھوتے  کے متن میں رئیل ٹائم تصحیح  کئے جانے  کی وجہ سے حتمی شکل میں کسی بات کا کہنا بے معنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہOSCE کے اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر موجود روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ ملاقات بھی بھاری کاروائیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

روس کے  نائب وزیر خارجہ  سرگے ریابکوف نے کہا کہ میں توقعات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ ہم حلب کے موضوع پر سمجھوتے پر پہنچنے کے قریب ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں امریکہ کے ساتھ ڈائیلاگ میں جو تجربہ ہمیں ہوا وہ ہمیں محتاط  رہنے پر مجبور کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں