کیوبا  آج اپنے لیڈر فیڈل کاسٹرو کو سپرد خاک کر رہا ہے

کاسٹرو کی راکھ کو ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک گھمانے کے بعد سانٹیاگو میں لایا گیا ہے جہاں  جنازے کی رسومات ادا کی جائیں گی

623273
کیوبا  آج اپنے لیڈر فیڈل کاسٹرو کو سپرد خاک کر رہا ہے

کیوبا  آج اپنے لیڈر فیڈل کاسٹرو کو سپرد خاک کر رہا ہے۔

کاسٹرو کی راکھ کو ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک گھمانے کے بعد سانٹیاگو میں لایا گیا ہے جہاں  جنازے کی رسومات ادا کی جائیں گی۔

سانٹیاگو کے شہریوں نے جوق در جوق ان شاہراہوں کا رخ کیا جہاں سے کاسٹرو کے جنازے کو  گزارا جانا تھا۔

ہاتھوں میں کیوبا کے پرچم اٹھائے ہوئے ہزاروں شہریوں نے "فیڈل زندہ باد" کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ وفات کے فوراً بعد کاسٹرو کی میت کو جلا دیا گیا اور ایک خصوصی تقریب کے ساتھ پورے ملک میں گھمایا گیا۔

ان کی راکھ کو سانٹیاگو میں سرکاری تقریب کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں