رو س کا بلا پائلٹ کارگو خلائی شٹل سائبریا میں گر کر تباہ

رو س نے قزاقستان کے بائے کونور خلائی اسٹیشن سے جو بلا پائلٹ کارگو  خلائی شٹل بھیجا تھا  وہ سائبریا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔

622189
رو س کا بلا پائلٹ کارگو خلائی شٹل سائبریا میں گر کر تباہ

 

 رو س نے قزاقستان کے بائے کونور خلائی اسٹیشن سے جو بلا پائلٹ کارگو  خلائی شٹل بھیجا تھا  وہ سائبریا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ پروگریس ایم ایس ۔ 04 شٹل سائبریا سے 190 کلومیٹر دور نامعلوم وجوہات کیوجہ سے گر کر تباہ ہو گیا  ہے۔ کارگو  خلائی شٹل میں  محور میں پہنچنے سے پہلے ہی آگ لگ گئی  اور شٹل ٹووا کے غیر گنجان علاقہ میں گر گیا ۔

یہ کارگو  خلائی شٹل  انٹر نیشنل خلائی اسٹیشن کو اڑھائی ٹن ایندھن ،پانی ،خوردنی اشیاء اور ضرورت کا دیگر سامان لے کر جا رہا تھا ۔



متعللقہ خبریں