چین میں بس حادثہ ، 18مسافر ہلاک

چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18مسافر ہلاک ہوگئے۔

622139
چین میں بس حادثہ ، 18مسافر ہلاک

چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18مسافر ہلاک ہوگئے۔

چین کے وسطیٰ صوبے ہوبے میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جھیل میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق بس میں 20 افراد سوار تھے اور ڈارائیورتیز رفتاری سےبس  چلا رہا تھا ۔جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر جھیل میں جاگری ۔ پولیس نےبس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات معمول کا باعث ہیں جب کہ صرف 2013 میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔



متعللقہ خبریں