پاکستانی بہترین لوگ ہیں،وہ غیرمعمولی ہیں، نو منتخب امریکی صدر کی نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت

ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کی خواہش پر تصفیہ طلب مسائل کے حل میں اپناکردار اداکرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز ہوگا اور وہ اس میں ذاتی دلچسپی لیں گے

621177
پاکستانی بہترین لوگ ہیں،وہ غیرمعمولی ہیں، نو منتخب امریکی صدر کی نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت

وزیراعظم محمد نوازشریف نے امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیااور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

 ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کی خواہش پر تصفیہ طلب مسائل کے حل میں اپناکردار اداکرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز ہوگا اور وہ اس میں ذاتی دلچسپی لیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بہترین ساکھ رکھتے ہیں اور زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے اثرات ہر شعبہ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت پر امریکہ کے منتخب صدر نے کہا کہ وہ شاندار ملک کے بہترین لوگوں اور خوبصورت مقامات کا دورہ کرنا پسند کریں گے۔

وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ اچھی شہرت رکھتے ہیں، آپ کی کارکردگی ہر شعبے میں نظر آتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان میں آگے بڑھنے کے بہت مواقع ہیں، پاکستانی عوام بہت ذہین ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نواز شریف سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے۔ نومنتخب امریکی صدر نے میاں نواز شریف سے کہا کہ آپ سے جلد ملاقات کا متمنی ہوں، آپ مجھے کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بہترین لوگ ہیں، جتنے پاکستانیوں کو میں جانتا ہوں وہ غیرمعمولی ہیں۔  

 

پاکستانی انتہائی ذہین لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، یہ میرے لئے اعزاز ہو گا اور میں ذاتی طور پر یہ کردار ادا کروں گا۔ نومنتخب امریکی صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ وہ انہیں کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنے پر خوشی ہو گی، پاکستان بہترین لوگوں کا بہترین ملک ہے۔ پاکستانی باکمال اور غیر معمولی لوگ ہیں۔



متعللقہ خبریں