امریکی وزارت انصاف کی فتح اللہ گولن کی ترکی کو حوالگی پر خاموشی
امریکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ہم اس موضوع پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کررہے۔ ہم نے اس معاملے پر تحقیقات کو خفیہ رکھا ہے
15 جولائی کی بغاوت کی کوشش میں ملوث دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ کی ترکی کو حوالگی اور عارضی طور پر زیر حراست لیے جانے کی درخواست کے حوالے سے ابتک کسی قسم کا بیان جاری نہ کرنے والی امریکی وزارت انصاف کی خاموشی برقرار ہے۔
امریکی وزارت انصاف نے اس موضوع پر کاغذی کاروائی کے بارے میں بھی کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔
ترکی کی جانب سے بڑی حساسیت کے ساتھ تعاقب کردہ اور ہر مرحلے پر امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کردہ اس موضوع کے حوالے سے اناطولیہ ایجنسی کے سوالات کا جواب دینے والی امریکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ہم اس موضوع پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کررہے۔ ہم نے اس معاملے پر تحقیقات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
اسی طرح امریکی وزارت خارجہ نے ترکی کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی ذمہ دار وزارت انصاف ہے۔