20 لاکھ شامی شہری محاصرے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

شام میں  گزشتہ 6 برسوں سے جاری   خانہ جنگی میں    3 لاکھ سے زائد افراد  ہلاک ہو چکے ہیں ، جبکہ   لاکھوں کی  تعداد میں   اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں

615247
20 لاکھ شامی شہری محاصرے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، اقوام متحدہ
Samantha Power.jpg

اقوام متحدہ  کے   ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ہنگامی صورتحال کے  کوآرڈینیٹر  اسٹیون  او برائن  نے اعلان کیا ہے  کہ  شام میں تقریباً 20 لاکھ   شہری   محاصرے  کے شکار ہیں۔

شامی بحران پر    غور  کرنے کے زیر مقصد   یکجا ہونے والی اقوام  متحدہ کی  سلامتی کونسل   سے خطاب کرنے والے او  برائن  کا کہنا ہے کہ  شام میں محاصرے   کے ماحول میں زندگی   بسر کرنے پر مجبور ہونے والے  شہریوں کی تعداد   گزشتہ 6 ماہ میں   دو گنا  ہو گئی ہے۔

او برائن نے   شہریوں  پر کیے جانے والے مظالم     کی مذمت کرتے ہوئے     محاصرے کے خاتمے کی ضرورت   کی اپیل  کو دہرایا۔

اجلاس سے  خطاب کرنے والی امریکی  سفیرہ    سیمانتھا  پاور   نے     شہریوں پر مظالم کرنے والی   اسد انتظامیہ کے اعلی سطحی فوجی و پولیس    منتظمین کے نام    پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ  شام میں  جنگی جرائم کے  مرتکب افراد کو   ایک نہ  دن ضرور  اس ظلم کا  حساب چکانا ہو گا،  آج    کسی  کو  جواب دہ نہ ہونے   کی سوچ رکھنے والوں کو  آخر کار  عدالتی کٹہرے  میں  پیش ہونا   ہی ہو گا۔

واضح رہے کہ  شام میں  گزشتہ 6 برسوں سے جاری   خانہ جنگی میں    3 لاکھ سے زائد افراد  ہلاک ہو چکے ہیں ، جبکہ   لاکھوں کی  تعداد میں   اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں