موزمبیق میں آئل ٹینکر  میں دھماکہ،73 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

موزمبیق کے ایک گاؤں میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

613125
موزمبیق میں آئل ٹینکر  میں دھماکہ،73 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

 

 موزمبیق کے ایک گاؤں میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

موزمبیق کے صوبے ٹیٹی کے گاؤں کیپ ہریڈ زینگ میں لوگ ایک آئل ٹینکر سے پٹرول حاصل کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

موزمبیق حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آئل ٹینکر دھماکے کے وقت پٹرول فروخت کر رہا تھا یا پھر گاؤں والوں نے اس پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ملک میں ہوتا ہے اور 1992 میں ختم ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے افریقی ملک کو شدید ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقی ملک کو سنگین سیاسی بحران کا بھی سامنا ہے



متعللقہ خبریں