امریکہ: قومی سلامتی ایجنسی کے ڈاریکٹر نے استعفی دے دیا

ری پبلکن پارٹی کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی امریکہ کی قومی خفیہ ایجنسی  کے ڈائریکٹر جیمز کلے پراپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں

613084
امریکہ: قومی سلامتی ایجنسی کے ڈاریکٹر نے استعفی دے دیا

امریکہ کی قومی خفیہ ایجنسی  کے ڈائریکٹر جیمز کلے پراپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اُنھیں صدر براک اوباما نے جون 2010 میں ڈینس سی بلیئر کی جگہ ایجنسی  کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا جنھوں نے ری پبلکن پارٹی کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

جیمز کلے پر امریکہ کی سراغ رساں برادری کے ایک  اہم  فرد رہے ہیں اور وہ گزشتہ  سالوں کے دوران  مختلف  سراغ رساں اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق،ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ران برجیس کو اب جیمز کلے پر کی جگہ ایجنسی  کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے۔ا

س وقت تک اس عہدے کے لیے سامنے آنے والے امیدواروں میں ان کا نام سب سے نمایاں ہے۔



متعللقہ خبریں