غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کیا جائے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے  نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کردیں گے۔

610104
غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کیا جائے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

 

 امریکہ کے  نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کردیں گے۔

امریکا کے 45ویں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ملک میں قیام پذیر جرائم پیشہ افراد، تخریب کاروں، منشیات فروشوں اور اس قسم کے تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو ملک سے نکالا جائے گا اور یہ تعداد 30 لاکھ بھی ہوسکتی ہے۔ ۔

نومنتخب صدر نے اپنے انتخابی منشور میں شامل ایک اور وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میکسکو کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا لیکن یہ ضروری نہیں کہ ساری سرحد پر باڑ لگائی جائے تاہم بعض مقامات پر باڑ لگائی جاسکتی ہے اور میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کو ضروری سمجھتے ہیں۔

انھوں  نے امید ظاہر کی کہ ان کے خلاف ہونےوالے مظاہرے جلد ہی ختم ہو جائیں گے ۔ انتخابات کے بعد  مسلمانوں اور سیاہ فاموں میں جو خوف و ہراس پایا جاتا ہے اسے میڈیا کی طرف سے تیار کیا گیا ہے ۔  دہشت گردی کیخلاف جدوجہد پراظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ داعش کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا ۔  امریکہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دائرہ کار میں ابتک  6 ٹریلین ڈالر خرچ کیے ہیں ۔ ہماری شاہراہیں ،پل ،ہوائی اڈےاور ٹرنلز سب پرانی ہو چکی ہیں ۔اس رقم سے امریکہ کو دو با ر نئے سرے سے تعمیر کیا جا سکتا  تھا ۔ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ  امریکی صدر کی تنخواہ  چار لاکھ ڈالر ہے لیکن میں یہ تنخواہ نہیں لوں گا ۔ قانونی طور پر مجھے تنخواہ لینے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے میں صرف ایک ڈالر تنخواہ کے طور پر وصول کیا کروں گا ۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی قانون کے تحت 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔



متعللقہ خبریں