ٹرمپ نے صدر بنتے ہی مسلم مخالف بیانات سے بھری ویب سائٹس ہٹوا دیں

امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر موجود ہر قسم کے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے گئے ہیں

608114
ٹرمپ نے صدر بنتے ہی مسلم مخالف بیانات سے بھری ویب سائٹس ہٹوا دیں

 امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر موجود ہر قسم کے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے گئے ہیں ۔

خبر  کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر مسلم مخالف بیانات والے صفحات  8نومبر کی صبح تک موجود تھے لیکن اُسی رات انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ان صفحات کو ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  نے انتخابی مہم کے دوران کئی متنازعہ اور نسلی امتیاز پر مبنی بیانات دیئے اور خاص طور پر انہوں نے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی۔

اپنی  مہم کے دوران  ٹرمپ نے  سب سے زیادہ زور  ہجرت  پر دیا اور اپنے متنازعہ اور سخت گیر خیالات کا اظہار کر کے انہوں نے پورے ملک میں ہیجان اور بے چینی پیدا کی بالخصوص امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں