ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب

اب تک ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے، جنھیں 274 الیکٹورل ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو 218 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں

606826
ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب

ری پیبلیکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اس اہم انتخابی دوڑ  کے زیادہ تر ریاستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں اور چند ہی کے نتائج کا انتظار ہے۔ ان نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرامپ 26 جبکہ ہیلری کلنٹن کو 18 ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اب تک ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے، جنھیں 274 الیکٹورل ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو 218 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔

یاد رہے کہ  جیت کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں

اپنی انتخابی مہم کے دوران، ٹرمپ نے ہجرت  کے نظام میں اصلاحات لانے، واشنگٹن کی سمت درست کرنے اور کیے گئے تجارتی معاہدوں کو ختم کرنے کی بات کی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اُنہوں نے قومی سطح پر ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں