ٹرمپ کا پہلا خطاب،رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرخدمت کا پیغام

اسلام مخالف نظریات کے حامل  ڈونلڈٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی پینترا بدل لیااور اعلان کیا ہے کہ وہ سب کے  صدر ہیں ، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک روا رکھیں گے اور مل کر کام کریں گے

607156
ٹرمپ کا پہلا خطاب،رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرخدمت کا پیغام

اسلام مخالف نظریات کے حامل  ڈونلڈٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی پینترا بدل لیااور اعلان کیا ہے کہ وہ سب کے  صدر ہیں ، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک روا رکھیں گے اور مل کر کام کریں گے ۔
امریکہ کے صدر بننے کے بعد اپنے  پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پہلے ہی کہاتھاکہ ہم مہم نہیں بلکہ تحریک چلارہے ہیں ،ہماری تحریک میں ہرمذہب اور زبان بولنے والے افراد شامل ہیں  اور  میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتاہوں۔
اُنہوں نے کہاکہ میری پوری زندگی کاروبار سے وابستہ گزری ہے ، ہم  اب  رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر امریکی عوام کی خدمت کریں گے اور اپنے ملک کی تعمیر نو  سمیت  اپنی عظیم روایات کا تحفظ کریں گے ۔



متعللقہ خبریں