امریکی انتخابات کی فیصلہ کن گھڑی آن پہنچی

امریکی سیاست کے میدان میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان مقابلے کی گھڑی آن پہنچی ہےجبکہ آج  ہونے والے اس معرکے میں جیت کس کا مقدر بنتی ہے اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا

605783
امریکی  انتخابات کی فیصلہ کن گھڑی آن پہنچی

امریکی سیاست کے میدان میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان مقابلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ آج  ہونے والے اس معرکے میں جیت کس کا مقدر بنتی ہے اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

 بعض تجزیات کے مطابق براک اوباما کی دو مرتبہ مدت صدارت پوری ہونے کے بعد بھی ڈیموکریٹس کی حکومت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امریکا کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو صدور کی تعداد کے لحاظ سے سیاسی پلڑا  ریپبلکن کے حق میں جھکا ہوا نظر آتا ہے اگرچہ ریپبلکن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے بعد معرض وجود میں آئی۔

اب تک امریکہ کی صدارت 18 ریپبلکنز سنبھال چکے ہیں۔

 ان میں سب سے پہلا نام ابراہم لنکن کا ہے جن کی صدارت کا اختتام ان کے قتل پر ہوا۔

اس فہرست میں سب سے آخری نام جارج ڈبلیو بش جونیئر (2001 – 2009) کا ہے جنہوں نے اپنی صدارت کی دو مدتیں  مکمل کیں۔

ڈیموکریٹک کیمپ کو دیکھا جائے تو وہاں سے اب تک 15 شخصیات امریکہ کی صدارت سنبھال چکے ہیں۔ ان میں سے پہلا نام اینڈریو جیکسن کا ہے جب کہ آخری نام براک اوباما کا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں