صومالیہ: خود کش بم حملہ، تین افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اسمبلی کی  عمارت کے قریب بم سے مسلح گاڑی سے کئے جانے والے حملے میں 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

604616
صومالیہ: خود کش بم حملہ، تین افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اسمبلی کی  عمارت کے قریب بم سے مسلح گاڑی سے کئے جانے والے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق خود کش حملہ آور نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ اسمبلی کی عمارت کے قریب خفیہ ایجنسی کی ایک گاڑی کو ہدف بنایا۔

حملے میں دو فوجیوں اور ایک حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور بعض افراد زخمی  ہوگئے ہیں ۔

دہشت گرد تنظیم الشباب نے اپنے ریڈیو چینلوں سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے جنوب میں بعض دیہاتوں اور قصبوں پر الشباب دہشت گرد تنظیم کا قبضہ ہے اور تنظیم ایک تواتر سے حکومتی اداروں اور سکیورٹی فورسز کو حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں