امریکہ کا جنوبی کوریا میں جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان

امریکہ کے اعلیٰ  فوجی حکام  نے کہا  ہے کہ وہ  چین اور روس کی مزاحمت کے باوجود جنوبی کوریا میں آئندہ 10 ماہ کے اندر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا۔

603597
امریکہ کا جنوبی کوریا میں جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان

 

امریکہ کے اعلیٰ  فوجی حکام  نے کہا  ہے کہ وہ  چین اور روس کی مزاحمت کے باوجود جنوبی کوریا میں آئندہ 10 ماہ کے اندر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا۔

کوریا میں امریکی فوجی کمانڈ کے سربراہ جنرل ونسنٹ بروکسنے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ک کہا ہے کہ   امریکہ آئندہ 8 سے 10 ماہ میں سیئول میں جدید ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے جو گوام میں نصب میزائل سسٹم سے بھی بڑا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے حال ہی میں شمالی کوریا سے مقابلے کے لئے اپنے جوہری اثاثے رکھنے کے حوالے سے بیان سے ایشین پیسیفک خطے کی صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کی جانب سے میزائل سسٹم کے صحت پر مضر اثرات کے خلاف احتجاج کے باعث دو ماہ قبل تھاڈ میزائل کے مقام کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں چوتھے جوہری میزائل تجرے کے بعد امریکا اور جنوبی کوریا نے سیئول میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) سسٹم نصب کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کی پنانگ یانگ نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جب کہ اس معاہدے کے بعد چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بھی تناؤ پیدا ہوا تھا۔ چین کا موقف ہے کہ امریکا خطے میں اپنی جوہری صلاحیت بڑھا رہا ہے جس سے بیجنگ کی نیوکلیئر صلاحیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں