امریکی انتخابات: ٹرمپ کو پہلی بار کلنٹن پربرتری حاصل

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور رائے عامہ کے جائزوں میں حریف امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے

601713
امریکی انتخابات: ٹرمپ  کو پہلی  بار کلنٹن پربرتری حاصل

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور رائے عامہ کے جائزوں میں حریف امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایسے میں رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دیر گئے وسکونسن کے علاقے اوو کلیئر میں خطاب کرتے ہوئے  ڈیموکریٹک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنا فیصلہ بدلنے کے لیے ریاست کے انتخابی قوانین کا فائدہ اٹھائیں۔

ایسی  ہی درخواست  ٹرمپ  نے بعض دیگر ریاستوں میں بھی اپنے تقاریر کی دوران کی تھی۔

پنسلوینیا میں بھی اپنے مختصر قیام کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو وہ اوباما کیئر کے طور پر پہچانے جانے والے صحت عامہ کے ایک قانون کی منسوخی کے لیے کانگریس کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ کریں گے۔

انھوں نے اس پروگرام کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ ایک نیا منصوبہ پیش کریں گے۔

دوسری جانب ایک سروے میں پہلی مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حریف ہلیری کلنٹن سے آگے نکل گئے ہیں۔

 سروے میں شامل چھیالیس فیصد افراد نے ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا جبکہ ڈیموکریٹس کی امیدوار ہلیری کلنٹن اُن سے ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں