ایف بی آئی میری ای میلز سے متعلق تفتیش کے تمام نتائج واضح کرے: کلنٹن

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی اُمیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اُن کی ای میلز سے متعلق تحقیقات کے بارے تمام معلومات شائع کرے

599704
ایف بی آئی میری ای میلز سے متعلق تفتیش کے تمام نتائج واضح کرے: کلنٹن

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی اُمیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اُن کی ای میلز سے متعلق تحقیقات کے بارے تمام معلومات شائع کرے۔

ایف بی آئی کی طرف سے ہیلری کلنٹن کی ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کرنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد گزشتہ جمعے کو   کلنٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس بارے میں معلومات جاری کر دی جائیں۔

  کلنٹن نے کہا کہ ایف بی آئی وہ تمام معلومات جاری کرے جو اُس کے پاس ہیں مگر  اس کے باوجود  ایف بے آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی یہ کہہ چکے ہیں کہ نئی معلومات  غیر اہم بھی ہو سکتی ہیں۔

کلنٹن  نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ مزید تحقیقات کے نتائج جولائی میں ایف بی آئی کی طرف سے کی گئی تفتیش سے زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ  کلنٹنکی  ای میلزسے متعلق دوبارہ جانچ کے بارے میں بیان ایسے وقت سامنے آیا جب صدارتی انتخابات کے انعقاد میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں