چین میں ہائیما طوفان ، ایک میلین 6 لاکھ نوے ہزار افراد متاثر
چین کے جنوبی صوبے گوعانگ ڈونگ میں ہائیما طوفان کے نتیجے میں ایک میلین 6 لاکھ نوے ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
595691
چین کے جنوبی صوبے گوعانگ ڈونگ میں ہائیما طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک میلین 6 لاکھ نوے ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
طوفان سے 2749 مکانات کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں ، مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔ علاقے کو 517 میلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ طوفان سے قبل اپنائی جانے والی تدابیر کے نتیجے میں سات لاکھ افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور انھیں انسانی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔