میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرلوں گا: ٹرمپ

ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے  گزشتہ روز عندیہ دیا کہ وہ 8 نومبر کے انتخاب کے  نتائج کو مشروط طور پر تسلیم کریں گے

594010
میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرلوں گا: ٹرمپ

ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے  گزشتہ روز عندیہ دیا کہ وہ 8 نومبر کے انتخاب کے  نتائج کو مشروط طور پر تسلیم کریں گے۔

ٹرمپ نے اوہائیو کے شہر ڈلاویئر میں ایک انتخابی تقریب میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ میں واضح انتخابی نتائج کو قبول کروں گا لیکن مشکوک نتائج کی صورت میں ، میں قانونی طور پر اس پر اعتراض کرنے کرنے کا بھی حق رکھتا ہوں ۔

امریکی صدارتی انتخاب کے آخری دِنوں میں ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو اس وقت متنازع باتوں کا سامنا  ہے جس سے ایک ہی روز قبل ٹرمپ نے اپنا بیان  جاری رکھا کہ انتخابی عمل دھاندلی   کی لپیٹ میں ہے ۔

 



متعللقہ خبریں