رشین فیڈریشن کی اچانک فوجی مشقیں

روس کی وزارتِ دفاع  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے   میں کہا گیا ہے کہ   فوجیوں کی جنگی  تیاری  کی نگرانی کرنے کے مقصد کے لیے  شروع ہونے والی  ان فوری مشقوں  میں بیس ہزار  سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں

591947
رشین فیڈریشن کی اچانک فوجی مشقیں

رشین فیڈریشن  کے مرکزی  فوجی  علاقے سے منسلک  فوجی دستوں      نے اپنی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے   میں کہا گیا ہے کہ   فوجیوں کی جنگی  تیاری  کی نگرانی کرنے کے مقصد کے لیے  شروع ہونے والی  ان فوری مشقوں  میں بیس ہزار  سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں  فوج کے تمام شعبوں   سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کے نفسیات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

ان فوجی مشقوں کےپانچ روز  جاری رہنے  کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان فوجی مشقوں میں بکتر بند دستے، آرٹلری، میزائیل کی مختلف اقسام  کے دستے  اور خصوصی دستے بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں