امریکہ: شامی عوام کے دکھ و درد میں تحفیف کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت

امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی ٹیم کو شام میں خانہ جنگی کو رکوانے کے حوالے سے مذاکرات کرنے کی ہدایات کی ہیں

590021
امریکہ: شامی عوام کے دکھ و درد میں تحفیف کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایت

امریکی صدر باراک اوباما نے قومی سلامتی کونسل کے   اجلاس میں   اپنی ٹیم سے شامی  بحران کے  حل کے زیر مقصد اپنی ڈپلومیسی   کو  اپنانے اور اس حوالے سے کثیرالاجہتی    مذاکرات کرنے   کی درخواست کی ہے۔

اوباما  کے  قومی سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ شام کے معاملے  پر اجلاس     کے بعد  وائٹ ہاؤس نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم  داعش  کے خلاف جدوجہد    اور شامی عوام   کی  مشکلات اور    دکھ و درد   میں کس طرح تحفیف لائے  جا سکنے کے معاملات پر غور کیا گیا۔

صدر کو   ان کی ٹیم نے  شام کے مغربی علاقوں میں پر تشدد واقعات اور اسد انتظامیہ کے اپنے عوام  پر ڈھائے گئے مظالم      کے بارے میں   اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ  بات چیت سے آگاہی کرائی۔

بتایا گیا ہے کہ شام میں فائر بندی کے    لیے روس کے ساتھ  مذاکرات   میں جمود آنے کے   باوجود   صدر اوباما کی   سفارتی طریقوں سے  شام کی خانہ جنگی     کا  حل چارہ نکالنے کے  زیر مقصد  کوششیں   جاری ہیں اور انہوں نے  اپنی ٹیم کو    اہم ملکوں کے ساتھ اس ضمن میں  بات چیت کو  جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔



متعللقہ خبریں