میتھیو طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے

ہیٹی میں طوفان میتھیو کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 842 تک ہو گئی ہے

585256
میتھیو طوفان  امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے

کیریبئین  ملکوں کی     تاریخ کی خطرناک   ترین   قدرتی آفات میں سے میتھیو  طوفان  نے  ہیٹی،  کیوبا اور ڈومینک  میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچا دی ہیں۔

ہیٹی میں طوفان میتھیو کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 877 تک ہو گئی ہے۔  جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان  کے  نقصانات کا صحیح اندازہ  کرنے  میں  کئی دن لگ سکتے ہیں۔

میتھیو طوفان جو تیسرے درجے کے طوفان میں بدل چکا ہے اب 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے پیش نظر فلوریڈا، جورجیا، ساؤتھ کیرولینا اور نارتھ کیرولینا میں ہنگامی حالات  کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر رک سکاٹ نے خبردار کیا ہے کہ عفریت کا رخ فلوریڈا کی جانب ہے اور یہ تباہ کن ہو سکتا ہے۔

ہزاروں افراد  محفوظ  مقامات  کو    نقل مکانی کر رہے ہیں تو   شاہراہوں  پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں  لگی ہوئی ہیں۔  لوگ   خوراک کا ذخیرہ کرنے کی کوشش میں ہیں ۔

دنیا کے غریب ترین ممالک  مین شامل ہیٹی     میں  زندگی  رک کر رھ  گئی ہے اس ملک   کے شہر جیریمی   میں   رہائشی   علاقوں کا  80 فیصد  تباہ ہو چکا ہے۔

15 لاکھ افراد کی نقل مکانی کیے جانے والے کیوبا میں    موسلا دھار بارشیں    مٹی کے تودے گرنے کا موجب بنی ہیں۔

بہاما  میں  درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے   گر گئے ، جس سے  بجلی کی ترسیل    ممکن  نہیں بن رہی۔



متعللقہ خبریں