شام کی خانہ جنگی رکوانے کےلیے ہماری کوششیں جاری ہیں:امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے کہا ہے کہ شام کی خانہ جنگی  روکنے کے حل کے لیے حکومت غور کر رہی ہے

583017
شام کی خانہ جنگی رکوانے کےلیے ہماری کوششیں  جاری ہیں:امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر   نے کہا ہے کہ    شام کی خانہ جنگی  روکنے کے حل کے لیے حکومت غور کر رہی ہے۔

ٹونر نے اپنی یومیہ بریفنگ   کے دوران کہا کہ امریکہ اور روس   کے درمیان شام سے متعلق امن  مذاکرات  کا سلسلہ ملتوی کردیا گیا ہے  مگر    شام  کے حامی گروپ کے ساتھ ہمارا رابطہ بدستور جاری ہے ۔

 ٹونر نے کہا کہ شام کی  خانہ جنگی رکوانےکے لیے  ہم   سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں  اور اس وقت   تمام متبادلات کو  زیر غور لاتےہوئے  موزوں ترین انتخاب پر  توجہ دی جا رہی ہے۔

  شام کے عالمی حامی گروپ کے  عنقریب برلن   میں ہونے والے  امن مذاکرات میں روس کی  شمولیت کے حوالے سے امریکی ترجمان نے  نفی میں جواب دیا ۔



متعللقہ خبریں