اسد انتظامیہ کی حمایت میں روس کا غیر ذمہ دارانہ اور غلط فیصلہ ، جان کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے روس پر اسد انتظامیہ کی حمایت کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ اور غلط فیصلے کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

582760
اسد انتظامیہ کی حمایت  میں  روس کا غیر ذمہ دارانہ اور غلط فیصلہ ، جان کیری

 امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے روس پر اسد انتظامیہ کی حمایت کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ اور غلط فیصلے کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

 انھوں نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں  شام میں فائر بندی کے موضوع پر  روس  کیساتھ ہونے والے مذاکرات کے منقطع ہونے کے بعد اہم بیانات دئیے ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ روس کیساتھ تعلقات منقطع ہو جانے کے باوجود وہ شام میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور شامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ روس نے شامی فوج کیطرف سے استعمال کیے جانے والے بیرل بموں اور  کلورین گیس کے استعمال کو نظر انداز کیا ہے  ۔

دریں اثناء  امریکہ اور روس نے ایک دوسرے پر  شام میں جھڑپوں کو رکوانے اور زیر محاصرہ علاقوں تک امداد پہنچانے کے موضوع پر کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فائر بندی کے مذاکرات کو منقطع کر دینے کا اعلان کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں