امن معاہدے کی منظوری کےلیے کوششیں جاری ہیں:حکومت کولمبیا

کولمبیا  میں حکومت  اور مخالف گروہ فارک  کے درمیان  امن معاہدے  پر  ہونے والے عوامی ریفرنڈم  کے نتائج  منفی نکلنے پرنئے مذاکرات کےلیے کوششیں جاری ہیں

582234
امن معاہدے  کی منظوری کےلیے کوششیں جاری ہیں:حکومت کولمبیا

کولمبیا  میں حکومت  اور مخالف گروہ فارک  کے درمیان  امن معاہدے    پر  ہونے والے عوامی ریفرنڈم  کے نتائج         منفی  نکلنے پر  نئے مذاکرات  کےلیے   کوششیں جاری ہیں۔

صدر ہُوان مانویل سانتوس  نے   کہا ہے کہ اس معاہدے کی  مخالفت میں سابق صدر   آلوارو  اُوریب  پیش پیش ہیں جن سے     مفا ہمت کرنا  ضروری ہے۔

 واضح رہے کہ   حکومت اور مخالفین کے درمیان امن  مذاکرات میں ملک کی حزب اختلاف کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔

 کولمبیا میں 52 سالہ  خانہ جنگی کے خاتمے کےلیے  گزشتہ ہفتے  امن معاہدے طے کرتے ہوئے اسے عوام کی منظوری کےلیے پیش کیا گیا تھا  مگر    اسے    عوام نے نا منظور کر دیا   تھا۔



متعللقہ خبریں