ایتھیوپیا: بھگدڑ مچنے سے درجنوں ہلاک و زخمی

ایتھوپیا کے علاقے اورومو میں ایک مذہبی تقریب  کے دوران  حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے گولے پھینکنے اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بھگدڑ سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے

581539
ایتھیوپیا: بھگدڑ مچنے سے درجنوں ہلاک و زخمی
etiyopya'da oromoların şükran bayramı kutlamaları.jpg

ایتھوپیا کے علاقے اورومو میں ایک مذہبی تقریب  کے دوران  حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے گولے پھینکنے اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بھگدڑ  سے درجنوں   افراد ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ روز  رونما اس واقعے  میں آنسو گیس کے گولوں سے مظاہرین میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیااور بھگدڑ سے کم از کم 52 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔

حکومت نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی لیکن یہ تصدیق کی ہے کہ برسات کا موسم ختم ہونے پر اورمو  برادری  کے سالانہ تہوار  منانے کے دوران   بھگدڑ مچنے سے  متعدد لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 واضح رہے کہ  یہ تہوار ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب میں واقع بیشوفٹو کے قصبے میں منایا جاتا ہے ۔

 دو سال قبل زمین کا تنازعہ شروع ہونے کے باعث اورومو میں گاہے بگاہے مظاہرے بھی  ہوتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں