کل سے پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز

روس کی بری افواج کا دستہ پہلی پاک روس فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور روس کی بری افواج کے درمیان تاریخ کی پہلی فوجی مشقیں چوبیس ستمبر سے شروع ہوں گی

575487
کل سے پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے ۔

روس کی بری افواج کا دستہ پہلی پاک روس فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور روس کی بری افواج کے درمیان تاریخ کی پہلی فوجی مشقیں چوبیس ستمبر سے شروع ہوں گی۔

 ان مشقوں کو فرینڈ شپ 2007 کا نام دیا گیا ہے جو دس اکتوبر تک جاری رہیں گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس فوجی مشقوں میں روسی فوج کا دستہ اور پاک فوج کے ایس ایس جی کا دستہ بلند پہاڑی علاقوں میں مشقیں کرے گا ۔ بھارتی میڈیا نے پاک روس فوجی مشقیں منسوخ کیے جانے کی خبریں چلائی تھیں، جبکہ روسی حکام کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔  

ذرائع کے مطابق پاک روس مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) حصہ لیں گی اور یہ مشقیں اسپیشل سروسز کے تربیتی علاقے میں ہی ہوں گی۔ مشترکہ مشقوں کا نام “دورزبہ” رکھا گیا ہے جو روسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب دوستی کے ہیں۔



متعللقہ خبریں