امریکہ: شارلٹ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،ہنگامی حالت کا نفاذ

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ  گورنر نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے

574927
امریکہ: شارلٹ میں  مظاہروں کا سلسلہ جاری،ہنگامی حالت کا نفاذ

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ  گورنر نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز   رات گئے   ایک مظاہرے میں شامل شخص نے احتجاج کرنے والے ایک دوسرے شخص کو گولی مار دی جس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ۔

  بعض مظاہرین نے پولیس کی طرف سے پھینکے گئے آنسو گیس کے گولے دوبارہ ُان ہی کی طرف پھینک دیے  جبکہ  قریب ہی ایک بڑے ہوٹل میں واقع دکان کے شیشے بھی توڑ دیے۔

شمالی کیرولائنا کے گورنر پیٹ مکرورے نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچانے اور افراتفری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں