نیویارک حملے کے بعد پانچ افراد حراست میں لے لیے گئے

ہفتے کی شب نیویارک میں ہونے والے بم دھماکے میں 29 افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد کچھ ہی فاصلے پر پولیس کو ایک اور بم بھی ملا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ دونوں دیسی ساختہ بم پریشر کُکرز کی مدد سے بنائے گئے تھے

572789
نیویارک حملے کے بعد پانچ افراد حراست   میں لے لیے گئے

متحدہ امریکہ  کے شہر نیو یارک  میں ایک روز قبل  ہونے والے  دہماکے کے بعد  پانچ افراد کو حراست میں لے  لیا گیا ہے۔ نیو یارک  پولیس  اور ایف بی آئی  کی ٹیم  نے  بروکلین  اور   اسٹیٹین  آئی لینڈ      کے درمیانی پل  کے  قریب  ایک گاڑی کو روکتے ہوئے    پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ہفتے کی شب نیویارک میں ہونے والے بم دھماکے میں 29 افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد کچھ ہی فاصلے پر پولیس کو ایک اور بم بھی ملا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ دونوں دیسی ساختہ بم پریشر کُکرز کی مدد سے بنائے گئے تھے

امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور پولیس ہفتے کی رات مین ہیٹن کے ایک علاقے میں ہونے والے بم دھماکے اور اس کے قریب سے ملنے والے ایک دوسرے بم کے درمیان ممکنہ تعلق کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکام نے اتوار دیر گئے نیویارک کے بروکلن کے علاقے میں ایک مشتبہ گاڑی کو روکا اور ’ایف بی آئی‘ کا کہنا ہے کہ اس نے گاڑی میں موجود پانچ افراد سے پوچھ گچھ کی تاہم ان میں کسی بھی شخص پر الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔

چیلسیا کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 29 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اتوار کو متنبہ کیا کہ اس واقعہ کے محرکات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات ہونا ابھی باقی ہیں۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اس دھماکے کو "دہشت گردی کی کارروائی" قرار دیا ہے۔

متعللقہ خبریں