انڈونیشیا: کشتی میں دھماکا، دو خواتین ہلاک متعدد زخمی

ہلاک ہونے والے خواتین میں سے ایک کا تعلق آسٹریا جب کہ دوسری کا تعلق بھی یورپی ملک سے ہی بتایا جاتا ہے۔ دھماکے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے تاہم پولیس کشتی کے کپتان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے

571275
انڈونیشیا: کشتی میں دھماکا، دو خواتین ہلاک متعدد زخمی

انڈونیشیا کی سیاحتی جزیرے بالی میں ایک کشتی میں ہوئے ایک دھماکے میں دو خواتین ہلاک جب کہ لگ بھگ بیس افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے خواتین میں سے ایک کا تعلق آسٹریا جب کہ دوسری کا تعلق بھی یورپی ملک سے ہی بتایا جاتا ہے۔

دھماکے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے تاہم پولیس کشتی کے کپتان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

جمعرات کے روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد امدادی کارروائیوں کے ذریعے متعدد سیاحوں کو بچایا گیا اور ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں جرمن، برطانوی، فرانسیسی، اطالوی، پرتگالی، ہسپانوی اور آئرش شہری شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی شکار ہونے والے اس کشتی میں 30 سیاح سوار تھے۔



متعللقہ خبریں