ہیلیری کلنٹن "صحت مند اور فِٹ" ہیں: ڈاکٹر

ہیلری کی انتخابی مہم کے منتظمین کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر لیزا بارڈیک نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے سینے کا اسکین ٹیسٹ کیا گیا جس سے یہ ظاہر ہوا کہ انہیں "ہلکا غیر متعدی بیکٹیریائی نمونیا ہوا

571135
ہیلیری کلنٹن "صحت مند اور فِٹ" ہیں: ڈاکٹر

ہیلری کلنٹن کی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار نمونیا سے "اچھی طرح صحت یاب ہو رہی" ہیں اور وہ "امریکہ کے صدر کے طور پر کام کرنے کے لیے" صحت مند ہیں۔

ہیلری کی انتخابی مہم کے منتظمین کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر لیزا بارڈیک نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے سینے کا اسکین ٹیسٹ کیا گیا جس سے یہ ظاہر ہوا کہ انہیں "ہلکا غیر متعدی بیکٹیریائی نمونیا ہوا"۔ ڈاکٹر لیزا نے کہا کہ "(ہیلری) اینٹی بائیوٹک دواؤں کے استعمال اور آرام کرنے سے بہتر ہو رہی ہیں۔

کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات سے دوبارہ اپنی مہم شروع کریں گی۔ وہ گذشتہ اختتامِ ہفتہ اچانک بیمار پڑ گئی تھیں۔

دونوں کا شمار معمر ترین امریکی صدارتی امیدواروں میں ہوتا ہے، اور ان پر خاصا دباؤ تھا کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔

ڈاکٹر لیزا بارڈیک نے کہا کہ کلنٹن جراثیم کش ادویات اور آرام کے بعد رو بہ صحت ہو رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں