عدنانی حملے میں مارا گیا: امریکی تصدیق

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش  کے ایک اہم جنگی ماہر ابو محمد عدنانی اُس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے

570113
عدنانی حملے میں مارا گیا: امریکی تصدیق

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش  کے ایک اہم جنگی ماہر ابو محمد عدنانی اُس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

اس سے  روس کا کہنا تھا کہ عدنانی اس کے حملے میں مارا گیا ہے۔

  واضح رہے کہ گزشتہ دنوں داعش  نے تسلیم کیا تھا کہ عدنانی حلب کے قریب حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

روس کے دعوے سے پہلے امریکہ نے اطلاع دی تھی کہ اس نے عدنانی کو نشانہ بنایا ہے لیکن ان کی موت کی تصدیق نہیں کی تھی۔

عدنانی داعش کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے اور ان کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر تھا۔

پینٹاگون کے  ترجمان پیٹر کک نے کہا کہ شام میں الباب کے مقام پر حملے میں داعش کے اہم داعی  اور دہشت گرد حملوں کے معمار کو  راستے سے  ہٹا  دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں