ٹرمپ انتخابی مہم میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں: کلنٹن

صدارتی امیدوار ہیلی کلنٹن نے  کہا ہے کہ  اگر وہ صدر بنیں تو ان کی حکومت ،دہشت گردی،داعش اور شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کے معاملات کو فوقیت دیں گی

568967
ٹرمپ انتخابی مہم میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں: کلنٹن

  صدارتی امیدوار ہیلی کلنٹن نے  کہا ہے کہ  اگر وہ صدر بنیں تو ان کی حکومت ،دہشت گردی،داعش اور شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کے معاملات کو فوقیت دیں گی ۔

 کلنٹن نے یہ بات نیو یارک میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران  کہی  اور   ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر الزام  لگایا کہ وہ  انتخابی مہم میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 انہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ ٹرمپ  اگر صدر بن گئے   تو امریکہ   کا  دنیا پر اعتماد کم ہوگا۔

 شمالی کوریا کی  جوہری سرگرمیوں اور داعش   کے خلاف جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ   صدر بننے کی  صورت میں  وہ  ان مسائل سے نمٹنے کی کوشش کریں گی۔

 کلنٹن  کی اس اخباری کانفرنس کے دوران  سابقہ امریکی صدر جارج بش کے     مشیر داخلہ مائیکل شرٹوف، صدر اوباما  کے دور میں   سی آئی اے    کے  سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریوس  اور     سابقہ نائب سربراہ  مائیکل  مورل  بھی  شریک تھے۔

 



متعللقہ خبریں