ہم فرات ڈھال اپریشن کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

انہوں نے مزید بتایا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ شامی   شہری ہی کریں گے اس بنا   پر جنیوا    میں آئندہ کے ایام میں  سر انجام پانے والا  سلسلہ مذاکرات     اہم ہے

568258
ہم فرات ڈھال اپریشن کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

متحدہ امریکہ   نے  فرات  ڈھال کاروائی  کے دائرہ کار میں  انقرہ کے اقدامات   کی حمایت  کی اطلاع دی ہے۔

امریکی  دفتر ِ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر  نے یومیہ   پریس کانفرس میں     ترکی  کی شام میں  کاروائی اور سیاسی  عبوری    سلسلے کے  حوالے     سے سوالات کا جواب دیا۔

مارک ٹونر نے        فرات ڈھال آپریشن  میں ان کے ملک کی جانب سے ترکی کی حمایت کیے جانے   پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ  " ہم ترکی  کے اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے       اٹھائے گئے  اقدامات  کی    حمایت   کرتے ہیں۔"

 انہوں نے  ترک وزیر خارجہ میولود چاوش  کے بیان کہ  "شام میں عبوری دور کے دوران اسد کو بر سر اقتدار  رکھے   جانے کی صورتحال کوقبول نہ کرنے    کے" حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ      ہم بھی بشار اسد کو صدر کی نظر سے نہیں  دیکھتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ شامی   شہری ہی کریں گے اس بنا   پر جنیوا    میں آئندہ کے ایام میں  سر انجام پانے والا  سلسلہ مذاکرات     اہم ہے۔



متعللقہ خبریں